پاکستان

ملک بھر میں کالعدم تکفیری جما عت نے نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھیر دیں

پاکستان کے مختلف شہروں بالشمول دارلخلافہ اسلام آباد میں کالعدم تکفیری جماعت اہلسنت والجماعت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان اور لاوڈ اسپیکر ایکٹ کا کھلا عام مذاق اُڑیا گیا، حکومت و سیکورٹی ادارے خاموش تماشائی بنے رہے، تفصیلا ت کے مطابق خلیفہ سوم جنکی شہادت 17ذی الحجہ ہے جبکہ کئی معتبر کتابوں کے مطابق ذی الحجہ کے پہلے عشرے میں بتائی گئی ہے،کی شہادت کے عنوان سے ملک دشمن تکفیری جماعت 18 ذی الحجہ کو جلسے جلوس کا انعقاد کرتی ہے جس میں خلیفہ سوم کے حوالے سے گفتگو کم اور شیعہ مخالف تقریر اور نفرت آمیز کلمات اس دہشتگرد کالعدم تکفیری جماعت کے رہنماوں کی جانب سے زیاد کہے جاتے ہیں۔

( دھیاں رہے کہ 18ذی الحجہ کو امت مسلمہ عید غدیر مناتی ہے جبکہ شیعہ مسلمان اس دن یعنی یوم ولایت کی خوشی شایان شان طریقے سے  مناتے ہیں اسی دن اس فرقہ پرست ملک دشمن جماعت نے چند ضعیف تاریخ کتابوں کی روایات کو بنیاد بناکر ملک بھر میں یوم شہادت خلیفہ سوم حضرت عثمان مناتی ہے تاکہ وہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف عام مسلمانوں کو اکسا سکیں کہ شیعہ یوم شہادت خلیفہ سوم پر خوشی منارہے ہیں)۔

اہم بات یہ ہے کہ کالعدم اہلسنت والجماعت کی جانب سے اس مد میں جلسے جلوس کا اہتمام کیا گیا جو نیشنل ایکشن پلان کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ، نیشنل ایکشن پلان جسکے تحت کالعدم جماعتوں پر جلسے جلوس کرنے پر پابندی لگاگئی ہے، لیکن ملک بھر میں اس جماعت کی جانب سے ریلیوں اور جلسوں کا اہتمام کیا گیا ، اس طرح کے اقدامات اور کالعدم جماعتوں کی آزادی نیشنل ایکشن پلان کو متنازعہ بنانے اور اس پر سے عوام کے اعتماد کو ختم کرنے کے معتراد ف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button