لبنان

سید حسن نصر اللہ نے عربوں کا سربلند کیا

صیدا کی العفران مسجد کے امام شیخ حسام العیلانی نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو اچھے اور نیک عربوں کا رہنما قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ سچائی اور شجاعت کا اسوہ اور نیک سیرت و بہادری کا نمونہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ نے سن 2000 میں لبنان کی سرزمین کو اسرائیل سے آزاد کرایا اور 33 روزہ جنگ میں اسرائیل کو شکست دے کر عربوں کو سرافرازی و سربلندی عطا کی۔شیخ العیلانی نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ سچائی و صداقت و شجاعت اور بہادری کے اسوہ اور نمونہ عمل ہیں اور ان کی فداکاری کسی پر پوشیدہ نہیں سید حسن نصر اللہ کے بیٹے شہید ہوگئے ہیں جبکہ بعض لبنانی رہنماؤں کے بیٹے لبنان سے باہر عیش و عشرت کی زندگی بسر کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button