دنیا

شام و عراق کے لئے دہشتگردوں کی بھرتی کا شبہ، جرمن پولیس کے چھاپے

جرمن پولیس نے بتایا ہے کہ اُس نے برلن کے مختلف علاقوں میں جہادیوں کی بھرتی کرنے کے شبے میں کم از کم آٹھ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ پولیس کے مطابق ان چھاپوں کا مقصد ایسے افراد کی حوصلہ شکنی تھا جو دہشتگرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیے نئے جنگجو بھرتی کرنا چاہتے تھے۔ جن افراد کو پولیس نے ٹارگٹ کیا، اُن میں ایک اکاون سالہ مراکشی باشندہ بھی شامل ہے جو بھرتی کے عمل میں ملوث خیال کیا گیا ہے۔ اِسی طرح جرمن پولیس مقدونیہ کے ایک شہری کا بھی کھوج لگا رہی ہے جو امکاناً شام میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ ان چھاپوں میں ایک مسجد پر بھی مارا گیا۔ جرمن خفیہ اداروں کے مطابق چھ سو کے قریب جرمن باشندے شام اور عراق میں دہشتگرد تنظیموں میں شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button