پاکستان

ڈپٹی ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال ٹارگٹ کلنگ میں زخمی شیعہ افراد کو زہریلے انجکشن لگا کر قتل کرتا تھا

عباسی شہید اسپتال کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس  دہشتگرد فرید الدین نے اسپتال میں مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور شیعہ زخمیوں کو دوران علاج زہریلے انجکشن لگا کر قتل کرنے اور اسپتال میں خواتین ڈاکٹرز اور نرسوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے ہولناک اعترافات کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے  عباسی شہید اسپتال کا ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس گرفتار دہشتگرد فرید الدین کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ رینجرز لاء افسر نے دہشتگرد فرید کے ہولناک اور دل دہلا دینے والے انکشافات سے عدالت کو آگاہ کیا۔ رینجرز لاء افسر نے بتایا کہ ملزم نے عباسی شہید اسپتال میں علاج کیلئے آنے والے مخالف سیاسی کارکنان اور شیعہ زخمیوں  کو زہریلے انجکشن لگا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے متعدد بار اس بات کی تکرار کی گئی تھی کہ عباسی اسپتال میں لائے جانے والے نوے فیصد شیعہ زخمیوں کو  مناسب و فوری طبی امداد نہ فراہم کرکے قتل کیا جاتا رہا ہے، ، واضح رہے کہ عباسی شہید اسپتال میں ضلع وسطی اور ضلع غربی کے زیادہ تر زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے لایا جاتا تھا جن میں شہید استاد سبط جعفر،شہید مولانا امینی، شہید سعید حیدر، شہید عدیل عباس، شہید ساجد، سمیت سینکڑوں شیعہ زخمیوں کو عباسی اسپتال طبی امداد کیلئے لایا گیا جو جانبر نہ ہوسکے۔

فرید الدین کا تعلق سیاسی جماعت ہے اورسیاسی جماعت کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کا رکن تھا۔ اس سے قبل قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتار دہشتگرد فرید کی نشاندہی پرجعفریہ قبرستان سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر چکے ہیں۔ عدالت نے فرید کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button