پاکستان

پانچ تکفیری خودکش حملہ آور لاہور میں داخل، دہشتگردی کی بڑی کارروائی کا خدشہ

پنجاب اسمبلی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے اور حساس اداروں نے سکیورٹی اداروں کو آگاہ کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان سے 5 خودکش حملہ لاہور میں داخل ہوئے ہیں۔ جو پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات اور پنجاب اسمبلی سمیت اہم سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ الیکٹرانک میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع نے لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں کو سرچ آپریشن اور اہم تنصیبات سمیت شہر میں سکیورٹی ہاٖئی الرٹ کرنےکی ہدایت کی ہے۔ انٹیلی جنس اداروں نے سکیورٹی اداروں کو ممکنہ حملے کے پیش نظر محتاط رہنے اور سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی اور وزیراعلٰی ہاﺅس کے اطراف سرچ آپریشن تیز کرنےکی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button