ایران

فوج ہرخطرے کا فوری جواب دینے کے لئے تیار ہےکمانڈر انچیف میجر جنرل عطاء اللہ صالحی

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ایران کی فوج ہر طرح کے خطرے کے خلاف فوری طور پر جوابی کارروائی کے لئے ضروری آمادگی رکھتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عطاء اللہ صالحی نے پیر کے دن قیام چھاؤنی اور ایرانی فضائیہ کی شہید ستاری یونیورسٹی کے کیڈٹوں کے کیمپ کا دورہ کیا۔ میجر جنرل عطاء اللہ صالحی نے اس موقع پر کہا کہ خطے کے موجودہ حالات کے پیش نظر ایران کی طاقتور فوج خطے میں ہر طرح کے غلط اقدام خصوصا ایران مخالف اقدام کے خلاف فوری ردعمل کی ضروری صلاحیت و توانائی رکھتی ہے۔ میجر جنرل عطاء اللہ صالحی نے فضائیہ کی شہید ستاری یونیورسٹی کے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان ، نظم و ضبط اور فوجی تربیت اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کیڈٹ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے منصوبوں کا بنیادی حصہ ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عطاء اللہ صالحی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے روشن مستقبل کا دار و مدار کیڈٹ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اسٹوڈنٹس کی بنیادی تعلیم پر ہےv

متعلقہ مضامین

Back to top button