دنیا

کابل ہوائی اڈے پر کار بم دھماکا،طالبان نے قبول کی ذمہ داری

رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مرکزی دروازے کے سامنے کار بم دھماکا طالبان نے کیا ہے جس میں متعدد غیرملکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں- ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا کہ اس کار بم دھماکے کا نشانہ غیرملکی فوجی تھے جو دھماکے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھے- طالبان کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں دو دیگر گاڑیاں پوری طرح سے تباہ ہو گئیں- ادھر افغانستان کی وزارت صحت کے ترجمان وحیداللہ مایار نے اعلان کیا ہے کہ کابل ہوائی اڈے پر ہونے والے کاربم دھماکے میں چـار افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں- قابل ذکر ہے کہ دھماکے کے بعد کابل ہوائی اڈے کے تمام دروازے اور اس سے متصل راستے بند کر دئیے گئے ہیں اور تا اطلاع ثانوی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں یا تاخیر سے انجام پائیں گی-

متعلقہ مضامین

Back to top button