مشرق وسطی

شام میں قیام امن کے لیے شامی فوج کی کوشش جاری

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فوج نے جنوبی صوبے درعا میں کارروائی کے دوران سلمین نامی علاقے میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر اس کو تباہ کر دیا ہے- بیان میں آیا ہے کہ اس کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے- سرحدی صوبے درعا میں موجود تکفیری دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے دہشت گرد عام طور سے اردن اور اسرائیل میں واقع "آپریشنل مراکز” سے احکامات حاصل کرتے ہیں- شامی فوج نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ درعا صوبے کے مشرق میں شامی فوج نے دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے ان کو شام کے جنوبی صوبے سویدا کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے سے روک دیا- ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور مزاحمتی جوانوں نے شام کے جنوبی علاقے الزبدانی میں دہشت گردوں کو پسپا کر کے الزتوت اور بردی کی طرف پیش قدمی کی ہے- ادھر دہشت گردوں نے شام کے شمال مغرب میں واقع علاقے ادلب کے مغرب میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے-

متعلقہ مضامین

Back to top button