پاکستان

سپریم کورٹ کا فیصلہ نظریہ ضرورت نہیں حسب ضرورت ہے، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ قمرالاسلام فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرنیلوں کو سز ادیکر فوج نے نئی مثال قائم قائم کی ہے، اب بے رحم احتساب سے کوئی نہیں بچ سکے گا، ایم کیو ایم کا بھارت کو خط بھیجنا ملک دشمنی اور غداری ہے، ایم کیو ایم بیرونی ممالک کو پکارنے کے بجائے عدالتوں میں کیس لڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں فوجی افسروں کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے، فوجی عدالتوں کے حق میں عدالتی فیصلہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تقویت ملے گی، قومی اسمبلی کو پورا ہفتہ بے کار مشق میں الجھائے رکھا گیا، پارلیمنٹ کو بازیچہ اطفال بنا دیا گیا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جنرل راحیل شریف نے عوام کا اعتماد حاصل کر لیا ہے، این ایل سی سیکنڈل طرز کا احتساب ہر سطح پر ہونا چاہئے، ایم کیو ایم کی طرف سے بھارت کے سفیر کو خط لکھنے کا کوئی جواز نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ نظریہ ضرورت نہیں حسب ضرورت ہے۔ سٹیٹس کو توڑنے کیلئے عوام کو میدان میں آنا پڑے گا، حکمرانوں کے دعوے نئے اور حرکتیں پرانی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج میں احتساب کا سپریم نظام ہے، الطاف حسین کراچی میں امن کی بحالی سے پریشان ہیں، لوکل باڈی ایکٹ میں ترامیم کرکے بلدیاتی اداروں کے اختیارات چھین لئے گئے ہیں۔ مقامی حکومتوں کو مالی و انتظامی اختیارات دینا ہونگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button