لبنان

لبنان کے شمال مشرق میں دہشت گردوں پر لبنانی فوج کا حملہ

اطلاعات کے مطابق لبنانی فوج کے توپ خانے نے پیر کے روز لبنان کے شمال مشرقی علاقے راس بلعبک میں دہشت گرد گروہوں، خاص طور سے داعش اور جبہۃ النصرہ، کے ٹھکانے پر حملہ کیا ہے- اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے- لبنان کے شمال مشرقی علاقے میں لبنانی فوج کی کارروائی مسلح دہشت گردوں کے میزائل حملوں کے جواب میں انجام پائی ہے- ادھر لبنان کے مارونی عیسائیوں کی کونسل کے سربراہ ودیع الخازن نے ایک بیان میں لبنان کے مشرقی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں سے مقابلے میں فوج اور اسلامی مزاحمت کی کارکردگی کو سراہا ہے- انہوں نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں سے مقابلہ جنوبی سرحدوں پر صیہونی حکومت سے مقابلے کے مترادف ہے- ودیع الخازن نے کہا کہ مشرقی بقاع کے پہاڑی علاقوں کے حالات اسلامی مزاحمت کی مدد سے اور جان قہوجی کی کمان میں فوج کی بالادستی کے غماز ہیں- انہوں نے لبنان میں سیکورٹی کی برقراری کے سلسلے میں لبنانی سیکورٹی فورسز کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ملک کے فوجی و سیکورٹی اداروں کی حمایت اور پشت پناہی کرے-

متعلقہ مضامین

Back to top button