مشرق وسطی

بحرین: مسجدوں کی شہادت پرعوام کے احتجاجی مظاہرے

بحرینی عوام نے اپنے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرکے آل خلیفہ کے ایجنٹوں کے ہاتھوں بحرین میں اڑتیس مسجدوں کو شہید کر دیئے جانے کی مذمت کی ہے- بحرینی عوام نے دارالحکومت منامہ کے کرزکان، معامیر اور البلاد القدیم علاقوں اور جزیرہ سترہ اور توبلی میں احتجاجی مظاہرے کئے- مظاہرین، آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے- مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے چودہ فروری دو ہزار گیارہ میں شروع ہونے والی انقلابی تحریک کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی- آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں بحرین میں مساجد کو شہید کئے جانے پر عوامی احتجاج کا سلسلہ، ایسے عالم میں جاری ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس ملک میں مسجدوں کو شہید کئے جانے پر شدید تنقید کی ہے- بحرین میں دو ہزار گیارہ سے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں- قابل ذکر ہے کہ بحرینی مظاہرین، آل خلیفہ کی ظالمانہ پالیسیوں کا سلسلہ بند کئے جانے، عوامی حکومت کی تشکیل، سیاسی اصلاحات اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button