مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر پر ردعمل

ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رہنے کی مذمت کی ہے-
ترکی کی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز ایک بیان میں غرب اردن میں نئی صیہونی کالونیوں کی تعمیر سے متعلق صیہونی حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت، جارحانہ پالیسیاں اختیار کر کے علاقے کو بدامنی سے دوچار کر رہی ہے- بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت کے اس طرح کے غیر قانونی اقدامات، بین الاقوامی قوانین کے منافی اور ترکی کے لئے ناقابل قبول ہیں- واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے بدھ سے غرب اردن میں تین سو اور مشرقی بیت المقدس میں پانچ سو سے زیادہ رہائشی مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے- صیہونی کابینہ نے جمعے کے روز غرب اردن میں نوّے سے زیادہ نئے رہائشی مکانات بنانے کی منظوری دی ہے- اس سے قبل صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بدھ کے روز غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں آٹھ سو نئے رہائشی مکانات کی تعمیر کی منظوری دی تھی- صیہونی حکومت کے اس فیصلے پر اقوام متحدہ سمیت مختلف بین الاقوامی اداروں اور ملکوں نے شدید تنقید کی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button