عراق

عراق اور روس فوجی شعبے میں تعاون کریں گے، عراق

العراقیہ ٹی وی کے مطابق عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے ماسکو میں روس کی فیڈریشن کونسل کی سربراہ ویلنٹینا ماتویئنکو سے ملاقات میں فوجی تعلقات میں فروغ بالخصوص عراقی فوج کو جنگی ساز و سامان فراہم کرنے کے سلسلے میں گفتگو کی۔ خالد العبیدی نے دہشت گردی کے مقابلے میں عراقی فوج کو جدید قسم کے ہتھیاروں سے لیس کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں روس کے مثبت جواب کا خیر مقدم کیا۔ اس ملاقات میں روس کی فیڈریشن کونسل کی سربراہ ویلنٹینا ماتویئنکو نے داعش دہشت گردوں کے خلاف عراقی فوج کی قدردانی کرتے ہوئے اس ملک کے لئے ماسکو کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ عراقی وزیر دفاع اپنے دورہ روس میں عراق کے ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ماسکو میں روس کے دیگر اعلی عہدے داروں سے بھی باہمی تعلقات اور عراقی فوج کو جنگی ساز و سامان فراہم کئے جانے کے بارے میں گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button