پاکستان

طالبان کا صفایا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ثروت اعجاز قادری

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ظالمان کا صفایا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، دہشتگردی کو ناکام بنانے کیلئے اخوت اور بھائی چارگی کو فروغ دینا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر معززین شہر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان بنانے والے امن پسند ہیں، ملک کو دہشتگردوں سے نجات دلانے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سنی تحریک عملی طور پر میدان عمل میں ہے، کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں، دہشتگردی کے خلاف جدوجہد تیز کر دیں، ملک چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں، دہشتگردوں کے وجود کو پاک سرزمین سے ختم کرکے دم لیں گے۔ سربراہ پی ایس ٹی کا کہنا تھا کہ ہماری منزل دنیاوی غرض و غائیت نہیں، اسلام کا پرچار کرنا اور ملک کی سلامتی ہے، عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button