یمن

یمن: عدن پر قبضے کی سعودی کوشش ناکام

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو یمن کے ساحلی شہر عدن پر قبضے کی کوشش میں ایک بار پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے-
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے جارح فوجیوں نے جنوبی یمن میں واقع ساحلی شہر عدن پر ایک بار پھر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن یمن کی فوج اور عوامی فورس نے اپنی استقامت اور ثابت قدمی کے ساتھ ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی- اس سے قبل بھی جارحین نے عدن شہر پر قبضے کی کوشش کی تھی- ان کی یہ کوشش بھی ناکام ہو گئی تھی- دریں اثنا سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبۂ صعدہ کےباقم اور سحار علاقوں پر متعدد مرتبہ بمباری کی- یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور دیلمی ایئربیس پر بھی بمباری کی ہے- سعودی عرب نے حالیہ دو دنوں کے دوران یمن کے شہر صنعا پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button