دہشتگردی کی تربیت دینے والے مدارس کے خلاف کارروائی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں
سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی تربیت دینے والے مدارس کے خلاف کارروائی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،کالعدم تنظیموں اور دہشتگردی کی تربیت دینے والے مدرسوں کے خلاف کارروائی کرکے ہی دہشتگردی کو کمزور کیا جاسکتا ہے ،کالعدم تنظیموں اور دہشتگردی کی تربیت دینے والے مدارس کی بیرونی فنڈنگ پر مکمل پابندی لگائی جائے ،کراچی کے امن کو تباہ کرنے میں بھارتی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،ملک میں موجود بھارتی ایجنٹوں کا گھیرا تنگ کرنے کے لئے کارروائی کے عمل کو تیز کیا جائے، دہشتگردی کے خلاف حکومت کے ہر مثبت فیصلے کی حمایت کرینگے ،کے الیکٹرک نے کراچی کی رونقیں چھین لیں ،بجلی کا بریک ڈاؤن لوڈ شیڈنگ کی طرح معمول بنایا جارہا ہے ،کے الیکٹرک عوام کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بجائے انہیں اندھیروں میں دھکیل رہی ہے ،جو عوام دشمنی عمل کے مترادف ہے ،حکومت سندھ اور وفاقی حکومت رمضان المبارک میں باربار بجلی کے بریک ڈاؤن کا نوٹس کیوں نہیں لے رہے ،مظلوم غریب عوام کو تمام سہولتوں سے محروم کیا جارہاہے کسی کو عوام کے مسائل کی پروا نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ –