سعودی عرب

سعودی کابینہ میں ایک بار پھر رد و بدل

سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اعلی حکام کی سطح پر تبدیلیوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا-
سعودی ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اپنے ایک فرمان میں رائل کورٹ یا شاہی دربار کے سربراہ احمد السویلم کو برطرف کرکے ان کی جگہ خالد العیسی کو شاہی عدلیہ کا سربراہ مقرر کیا ہے- جبکہ انھوں نے اپنے ایک اور حکم کے تحت شہزادہ مشعل بن محمد عبد اللہ بن مساعد کو الحدود الشمالیہ علاقے کا امیر بنا دیا- سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اسی طرح ماجد بن عبد اللہ بن حمد الحقیل کو ہاؤسنگ کا وزیر بنا دیا ہے-اس سے قبل سعودی شاہ نے اپنے ملک کے ریڈیو ٹیلیویژن کے سربراہ ریاض بن کمال بن خضر نجم کو برطرف کر دیا تھا- انھوں نے ولیعہدی کے عہدے سے بھی مقرن بن عبد العزیز کو ہٹاکر محمد بن نائف بن عبد العزیز کو اپنا جانشین بنایا تھا اور اپنے بیٹے محمد بن سلمان کا عہدہ بڑھاتے ہوئے نائب ولیعہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع نیز ترقی و اقتصادی امور کی کونسل کا سربراہ منتخب کیا تھا- سعودی شاہ نے اپنے ملک کے وزیر خارجہ سعود الفیصل کو بھی برطرف کرکے واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر عادل الجبیر کو نیا وزیر خارجہ بنایا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button