لبنان

داعش بھی اسرائیل کی طرح کینسر ہے جسے نابود کرنا ہو گا

لبنانی تحریکی مقاومت حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل‘‘ شیخ نعیم قاسم ’’نے داعش کو صہیونی حکومت کی طرح ایک کینسر قرار دیا ہے ۔
انہوں کہا ہے کہ ہمیں اس کینسر کو جو کہ اسرائیل کے مانند ہے ہر حال میں نابود کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس تکفیری دہشتگرد گروہ کو صرف تباہی کے لئے ہی وجود میں لایا گیا ہے اور اس گروہ کو جڑ سے مٹانے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ داعش دہشتگرد شیعہ مسلمانو ں کے ہی نہیں بلکہ سنی مسلمانو ں سمیت دیگر اسلامی فرقوں کے خلاف ہے اور داعش کے ہاتھوں ہلاک ہوئے لوگوں کی اکثریت سنی مسلمانوں کی ہے ۔
واضح رہے کہ بدنامہ زمانہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی جنہیں رپورٹوں کے مطابق امریکہ اور اسکے عرب اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے عراق و شام کے ایک بہت بڑے حصے پر قابض ہے اور یہ گروہ وہاں بڑ ے پیما نے پر انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button