پاکستان

گلگت بلتستان کا امن شفاف انتخابات سے مشروط ہے، ناصر شیرازی

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے الیکشن مانیٹرنگ سیل نے مسلم لیگ ن کی طرف سے گلگت بلتستان انتخابات کے موقع پر متوقع انتخابی بے ضابطگیوں اور طے شدہ دھاندلی پر رپورٹ تیار کر لی ہے۔ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے ایسے عناصر پر نظر رکھنے کے لیے تربیت یافتہ ٹاسک فورس کی تشکیل کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے، جوانتخابی مراحل کی بھرپور نگرانی کرے گی۔8جو ن گلگت و بلتستان الیکشن سے قبل وحدت ہائوس کراچی سے جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کا امن و سکون شفاف الیکشن سے مشروط ہے۔ حکومت کی طرف سے دھاندلی کی کسی بھی کوشش کو شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔مسلم لیگ ن کو عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے انتخابی عمل کو شفاف انداز میں درست سمت بڑھنے دینا چاہیے۔ گلگت بلتستان میں ہمارے تاریخ ساز جلسوں نے مخالفین کوذہنی طور پر شکست کے لیے آمادہ کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button