پاکستان

گلگت: اسلامی تحریک کے سیکنڈری پاس امیدوار کا ایم ڈبلیو ایم کے پی ایچ ڈی اسکالر سے مقابلہ

گلگت بلتستان میں حالیہ الیکشن میں ماحول گرما گرم ہے ،امیدوار اپنی اپنی الیکشن کپمین چلانے میں مصروف ہے وہیں گلگت کے حلقہ نمبر دو میں غیر متوازں مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے،اطلاعات کے مطابق حلقہ نمبر دو میں ایک پی ایچ ڈی اسکالر کا مقابلہ سیکنڈری پاس امیدوار سے ہے۔ اس حلقہ میں مجلس وحدت مسلمین نے اپنا امیدوار ایک پی ایچ ڈی اسکالر آغا علی محمد کو بنایا ہے، جبکہ انکے مقابلے میںشیعہ علماء کونسل نے اپنےامیدوار محمد علی شیخ جو نوین جماعت پاس ہیں کو منتخب کیا ہے۔ حلقہ اور شیعہ علماء کونسل کی اپنی عوام نے اس انتخاب کو غیر متوازن قرارد یا ہے،کہنا ہے کہ جب مخالف جماعت ایک عالیٰ تعلیم یافتہ امیدوار کو سامنے لائی ہے تو اسکے مقابلے میں مخالف کے برابر امیدوار سامنے لاناچاہیئے تھا، عوام کا کہنا ہے کہ عقل کا تقاضہ ہے کہ پڑھے لکھے شخص کو ووٹ دیا جائے ۔

اب فیصلہ ہنزہ نگر کی عوام کا ہوگا کہ وہ اپنی تقدیر کا فیصلہ ایک عالیٰ تعلیم یافتہ شخصیت کے ہاتھ میں دیتے ہیں یانوین پاس امیدوار کے حوالے اپنی قسمت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button