پاکستان

’را‘ طالبان اور ایسٹ ترکستان کے ذریعے پاکستان میں بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بنا رہی ہے، ذرائع

بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ کالعدم تحریک طالبان اور ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کو شمالی افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت دیکر پاکستان کیخلاف استعمال کررہی ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی وارداتوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔ اس کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔اس بات کا انکشاف ایک حساس ادارے کی جانب سے جاری کئے گئے ایک تھریٹ الرٹ میں کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق را نے پہلے ہی پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں اور اب کالعد م ٹی ٹی پی اور ای ٹی آئی ایم کے ذریعے ملک کے شمالی علاقوں میں پاک چین اقتصادی راہداری کو تباہ و بربادکرنا چاہتی ہے۔ ای ٹی ایم آئی کے دہشت گرد را کے تعاون سے پاکستانی ہوائی جہاز بھی اغوا کرسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کالعدم جماعتوں کو نہ صرف پاک چین تعلقات میں بگاڑ پیدا کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے بلکہ انہیں یہ بھی ہدایت دی گئیں کہ پاک افغانستان تعلقات بھی نہیں پھلنے پھولنے چاہئے۔ بھارت اس بارے بھی بھر پور پراپیگنڈہ کرے گا کہ چین کے صوبے سنکیانگ میں دہشت گرد مبینہ طور پر پاکستان سے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button