پاکستان

ایگزیکٹ کمپنی سےملنے والی تنخوا ہ حرام ہے، اور شراب(میٹھا پان) حلا ل ہے، فتویٰ باز اشرافی کا فتویٰ

حضرت توپ الاسلام مولانا طاہر اشرفی المعروف بہ ایمان کا پھسپسا پہاڑ نے اپنے چوڑے “چکلے“ دہانے سے یہ بدبودار فتویٰ داغا ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی سے ملنے والی تنخواہ حرام ہے، لیکن جو شراب ،او سوری میٹھا پان سو فیصد حلال ہے۔

فرماتے ہیں کہ باطل طریقے سے کمائی گئی دولت کو قرآن میں سخت ناپسند کیا گیا ہے۔ ماسٹر کے مولٹی فوم کی طرح نرم مولانا فتوے اور تقوے کے معاملے میں بہت سخت ہیں، چناں چہ ہدایت کرتے ہیں کہ کسی بھی اداراے میں ملازمت سے پہلے اس کے ذرائع آمدن کا پتا چلانا ضروری ہے۔

ashrafi fatva

مولانا بہ ظاہر طاہر نے جو کچھ فرمایا شریعت کی رو سے وہ سو فی صد درست، ہم صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کے حالات کو بھی عذرشرعی نہیں بناتے، کیوں کہ جب مولانا تقویٰ کے اس مشکل راستے پر چل سکتے ہیں تو دوسرے کیوں نہیں چل سکتے۔

ہمیں یقین ہے کہ مولانا خود اس معاملے میں بہت محتاط ہوں گے، وہ جتنے چینلوں پر وقت اور جگہ گھیرتے ہیں ان کی آمدنی سو فی صد حلال ہوگی، ان کے مالکان دیانت کی مثال ہوں گے، ان چینلوں سے مولانا کی فکر کے مطابق کوئی غیرشرعی پروگرام نشر نہیں ہوتا ہوگا۔
ہیں ناں مولانا

متعلقہ مضامین

Back to top button