پاکستان

سعودی شیعوں کے قاتل محمد بن سلمان کی پاکستان دورہ کی اطلاع

پاکستانی ذرائع ابلاغ نے اس بات کاانکشاف کیاہے کہ سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمدبن سلمان ایک خفیہ دورے کے پرپاکستان پہنچے ہیں، العالم نیوز چینل رپورٹ کے مطابق ذرائع نے یہ بھی بتایاہے کہ محمدبن سلمان کایہ خفیہ دورہ پاکستان چند روز پر محیط ہوگا جہاں وہ مختلف پاکستانی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے جن میں وزیراعظم،وزیردفاع،عسکری اورخفیہ اداروں کے سربراہان شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ محمد بن سلمان یمن جنگ کا اہم کردار ہے، جبکہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق قطیف میں مسجد علی میں ہونے والےخود کش بم دھماکے کا حکم بھی براہ راست محمد بن سلمان نے دیا تھا، اطلاعات ہیں کہ اس دورہ میں سعودی نائب ولی عہد غیر سرکاری ملاقات بھی کریں گے،جن میں پاکستان میں موجود سعودی فنڈڈ مدارس اور تکفیری کالعدم جماعتوں کے سربراہ شامل ہونگے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گذشہ ماہ پاکستان آئے ہوئے سعودی امام کعبہ نے نائب ولی عہد کی مدارس اور ہم فکر کالعدم جماعتوں اور صحافیوں سے ملاقات کی راہ ہموار کی ہے۔

اس بات کا بھی دھیان رہے کہ گذشتہ دو ماہ میں سعودی عرب کی یہ تیسر ی اہم شخصیت پاکستان کے دورہ پر آئی ہے، پہ درپہ سعودی حکام کے دورہ جات دراصل پاکستان کو سعودی جنگ میں داخل کرنا ہے جسکا پاکستان صاف الفاظ میں انکار کرچکا ہے، پاکستان یمن مسئلہ کو بات چیت سے حل کرنے کے حق میں ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر مذہبی امور اور امام کعبہ بھی پاکستان کو سعودی جارحیت میں شریک کرنے میں ناکام رہے ہیں اسی سبب سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان جو اس وقت سعودی بادشاہت کا اصل کردار ہے کو خود پاکستان آنا پڑ ا ہے۔

دوسری جانب تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کی جانب سے حکومت کو سعودی نائب ولی عہد کےاس خفیہ دورے کے بارے کیے گیےسوال کاجواب تاحال موصول نہیں ہواہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button