پاکستان

ایبٹ آباد سے ملک دشمن دیوبندی دہشتگرد ٹولہ کالعدم لشکر اسلام کا اہم رکن یاسین گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی نے ہزارہ ریجن ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر اسلام کا اہم رکن یاسین کو حراست میں لے لیا ہے، خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے ملزم کے سر کی انعامی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، ملزم کا تعلق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل سے ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز محکمہ انسداد دہشت گردی ہزارہ ریجن نے ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر ایک گھر میں چھاپے کے دوران پشاور کے نواحی علاقے متنی میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دہشت گرد یاسین کو حراست میں لے لیا، محکمہ انسداد دہشت گردی حکام کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزم کی شناخت یاسین کے نام سے ہو چکی ہے اور ملزم خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ اکاخیل سے ہے، خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے ملزم کے سر کی قیمت 5 لاکھ مقرر کی گئی تھی، ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام سے ہے اور وہ پشاور کے نواحی علاقے میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے مقامی پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے ٹھکانے سے اسلحہ بارودی مواد اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button