ایران

یمنی عوام کو ایرانی مداخلت کی ضرورت نہیں وہ اپنا دفاع خود کرنا جانتے ہیں،ایران

شیعت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر کے امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ دیئے گئے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب جھوٹ بول کر رائے عامہ کو گمراہ کررہا ہے اور اس نے داخلی مشکلات سے توجہ ہٹانے کے لئے یمن پر جنگ مسلط کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران انسانی بنیادوں پر یمن عوام کی صرف غذائی اور طبی امداد کررہا ہے جبکہ سعودی عرب 40 دن سے یمن پر مسلسل ہوائی بمباری کرکے وحشیانہ جرائم کا ارتکاب اور غیر انسانی حرکتیں کررہا ہے۔ یمن کے بچوں ، عورتوں اور بےگناہ شہریوں کو بھوکا اور پیاسا قتل کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یمنی عوام کو ایرانی مداخلت کی ضرورت نہیں وہ اپنا دفاع خود کرنا جانتے ہیں اور سعودی عرب ایران کو بہانہ بنا کر کب تک یمنی عوام کا قتل عام جاری رکھےگا۔ترجمان نے کہا کہ عرب اقوام اور تمام مسلمان امریکہ کی اطاعت کرنے پر سعودی عرب سے متنفر ہیں اور سعودی حکام کو امریکی ایجنٹ قراردیتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button