پاکستان

پاک سعودیہ تعلقات خراب کرنےکی سازش کرنے والے فوجی باز آجائیں، پاکستانی صدر ہمارےحمائتی ہیں، امام الوہابیوں

شیعت نیوز: اسلام آباد میں سعودیہ عرب سے آئے ہوئے وہابیوں کے بڑے عالم اور خانہ کعبہ پر قابض امام شیخ حامد الغامدی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈھکے چھے الفاظ میں پاک فوج کو پاک سعودی تعلقات کو خراب کرنے والے سازشی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ پاک سعودیہ تعلقات خراب کرنےکی سازش کرنے والے باز آجائیں، شیخ الغامدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام سمیت صدر پاکستان بھی سعودیہ کی یمن میں جارحیت کے حق میں ہیں ،جبکہ سعودی عرب اور پاکستان میں گہرے تعلقات ہیں جسے خراب کرنے والے سازشی باز رہیں۔ انہوں نے کہا میں خود شاہد ہوں کے پاکستانی عوام یمن پر ظلم کرنے کی ہماری حمایت کرتی ہے۔

واضع رہے کہ یمن جنگ میں شریک نہ بننے کے پاکستانی فیصلہ پر سیخ پا سعودی شیخ باری باری پاکستان کا چکر لگارہےہیں، اسی ضمن میں شیخ الغامدی بھی پاکستان میں ہیں،انہوں نے آج تقریب میں کہا کہ پاکستانی عوام انکے ساتھ ہے اور وہ خود شاہد ہیں، لیکن ہمیں بتایا جائے کہ 18 کروڑ عوام میں سے چند ہزار دیوبندی اہلحدیث اور وہابی فرقے کے لوگوں سےمل کر پاکستانی عوام کی سعودی حمایت کی رائے قائم کرنے والی شیخ الغادی کی بات بے بنیادی ہے، جبکہ پاکستانی عوام کی نمائندگی پارلیمنٹ کرتی ہے جس نے سعودی جنگ کا حصہ بننے سے پہلے ہی انکار کردیاہے۔

دوسری طرف پاک سعود ی تعلقات کو خراب کرنے والے سازشی سے مراد امام کعبہ نے پاک فوج کو قرار دیدیا ہے کیونکہ پاک آرمی نے یمن تنازعہ کو جنگ سے نہیں بات چیت سے حل کرنے پر زوردیا تھا۔

نوٹ ::: امام کعبہ کو ” امام الوبیوں” کا لقب اس لئے دیا جارہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے اپنے دورے کے دوران صرف وہابی،دیوبندی اور اہل حدیث مکتب فکر کے مدار س کا دورہ کیا اور ملاوں سے ملاقات کی، یا صرف اپنے حمایت یافتہ افراد سیاسی تنظیموں اور صحافیوں سے مراسم بڑھائے، لہذاشیخ الغامدی اگرکعبہ کے امام ہوتےتو وہ پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے رہنماؤں اور عوام سے ملاقات کرتے،چونکہ انہوں نے مخصوص ٹولے سے ملاقات کی جو انکے پیروکار ہیںلہذا شیخ الغامدی کو امام کعبہ کا لقب دینا مناسب نہیں،یہ امام وہابیوں ہیں۔!!

متعلقہ مضامین

Back to top button