پاکستان
شر پسند ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں،
جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ پر تشدد واقعات اور قتل و غارت گری کا تسلسل حکومت سندھ کی ناکامی ہے ،ضروری ہے کہ فرقہ پرست جہادی گروپس اور کالعدم جماعتوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ یہاں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے مسلمان متحد اور پر امن ہیں ،لیکن شہر پسند ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیل رہے ہیں ایسے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مکاتب فکر کے علماء کرام کا فرض ہے کہ وہ آگے آئیں اور ملک کو اس دلدل سے نکالیں ،اس موقع پر مولانا اکرام حسین ترمذی،مولانا رجب علی بنگش ،موسیٰ عابدی ، وجیہہ الحسن عابدی ،مولانا عمران مہدی ،مولانا سرباز شگری ، مہدی شاہ ،تصدق حسین ندیم اور دیگر بھی موجود تھے ۔