پاکستان

امام کعبہ 24 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے، کالعدم تنظیموں کی شخصیات سے ملاقات کا امکان

امام کعبہ ڈاکٹر خالد الغامدی جمعہ کو چھ روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق، امام کعبہ خالد الغامدی حکومت کی درخواست پر پاکستان پہنچ رہے ہیں اور چھ دن قیام کریں گے، اپنے دورے کے دوران امام کعبہ سرکاری ور مذہبی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ مختلف اجتماعات سے خطابات بھی کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے سعودی حکومتی نمائندے پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، اپنے دورے کے دوران سعودی وزراء نے پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی شخصیات ملاقاتیں کیں اور ان کے اجتماعات میں شرکت کرکے یمن کے معاملے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی واضح رہے کہ کالعدم جماعتوں نے سعودی عرب سے عوامی حمایت کیلئے اچھی خاصی رقم بھی وصول کی ہے جن کی اخبارات میں بھی خبریں بھی چھپ چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button