پاکستان

این اے 246 کا ضمنی انتخاب، تحریک جعفریہ نے ایم کیو ایم کی حمایت واپس لے لی

تحریک جعفریہ پاکستان نے این اے 246 میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نوید جمیل کی حمایت واپس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے تحریک جعفریہ (شیعہ علماء کونسل، اسلامی تحریک) کے ذمہ داران کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو ضمنی انتخاب میں حمایت کرنے کا عندیہ دیا تھا ، تاہم یہ خبر سوش میڈیا پر آنے کے بعد شدید تنقید نے تحریک جعفریہ کے رہنماؤں کو اپنے ہی فیصلے کی تردید پر مجبور کردیا۔ تحریک جعفریہ کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی اور علامہ شبیر میثمی کی جانب سے اس فیصلے کی تردید سامنےآچکی ہے۔ واضح رہے کہ این اے 246 میں ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اس سیٹ پر خاموش یا غیر جانبدار رہنے کو سیاسی ماہرین ایم کیو ایم کی حمایت سے تعبیر کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button