پاکستان

کراچی: سعدی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ،طالبان کے اہم رہنما سمیت 6 دہشتگرد ہلاک

شیعت نیوز: کراچی کے علاقہ سعدی ٹاون میں پولیس مقابلے کے بعد چھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں، ان دہشتگردوں میں ایک حکیم اللہ محسود کا ایک اہم رکن احمد بھی شامل ہے جو اس حملہ میں ہلاک ہوگیا ہے اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انور کی سربراہی میں دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن کیا جارہا تھا کہ سعدی ٹاون میں واقع ایک مسجد سے پولیس پر فائرنگ شروع ہوئی جوابی کاروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے گئے ہیں، مزید کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد کالعدم سپاہ صحابہ کی زیر انتظام تھی جہاں پر دہشتگرد چھپے ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button