پاکستان

حکمرانوں کو ملک اور قوم کی کوئی فکر نہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں امن کیلئے فوجی عدالتوں کو قائم رکھنا ضروری ہے ورنہ دہشت گردوں کے حوصلے بڑھیں گے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی 35 سالوں سے مل کر ملک کو لوٹ رہی ہیں، دونوں جماعتوں نے عام اور غریب آدمی کو کچھ دینے کی بجائے صرف اپنا مال بنایا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین ضلع شیخوپورہ کے زیراہتمام جامع مسجد امامیہ کالونی میں اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو چلانے کے لئے ہزاروں نہیں صرف دو درجن ایماندار لوگ کافی ہیں، اگر ملک کو یہ ایماندار لوگ مل جائیں تو ملک کی تقدیر کو دنوں میں بدلا جا سکتا ہے، مگر موجودہ حکمرانوں کو ملک اور قوم کی کوئی فکر نہیں، یہ صرف اپنا اقتدار بچانے میں لگ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں امن کیلئے فوجی عدالتوں کو قائم رکھنا ضروری ہے، ورنہ دہشت گردوں کے حوصلے بڑھیں گے۔ شادی کی اس اجتماعی تقریب سے سید ناصر شیرازی، علامہ قیصر عباس چیئرمین شیئر پاکستان، سید مسرت کاظمی، سید اسد عباس نقوی اور دیگر مہمانوں نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 15 جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button