پاکستان

یمن اور سعودی عرب میں فوج نہ بھیجی جائے :سنی اتحاد کونسل

وزیر اعظم کا پالیسی بیان پار لیمنٹ کی قرارداد کے منافی ہے ،اے پی سی کا مشترکہ اعلامیہ

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے زیر اہتمام اہلسنّت جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک 30اہلسنّت جماعتوں نے یمن اور سعودی عرب میں پاکستانی فوج نہ بھیجنے کا مطالبہ اور پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کی حمایت کا اعلان کردیا ۔اے پی سی کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یمن بحران پر وزیر اعظم کا پالیسی بیان پار لیمنٹ کی قرارداد کے منافی ہے ۔حکومت کو پارلیمنٹ کے فیصلے سے ہٹنے نہیں دیں گے ۔یمن کی صورتحال پر اسلامی سر براہی کانفرنس بلائی جائے ۔17اپریل کو یوم اتحاد عالم اسلام منایا جائے گا ۔یمن میں فوج بھیجنے سے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ شدید متاثر ہو گی ۔سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام جامعہ رضویہ میں اہلسنّت جماعتوں کی اے پی سی کی صدارت چیئر مین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کی ۔صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی دباؤ کے بغیر آزادانہ فیصلے کرنے چاہئیں۔عالم اسلام کو آج بھٹو جیسے لیڈر کی ضرورت ہے ۔اے پی سی میں منظور کی گئی قر ار دادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ او آئی سی سعودی عرب اور ایران کی باہمی کشیدگی کو ختم کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔ –

متعلقہ مضامین

Back to top button