پاکستان

پاک فوج نہیں گئی تو پاکستان کی طرح یمنی مسلمانوں کا خون بہانے ہم جائیں گئے

اہل سنت و الجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) کے سرپرست اعلیٰ احمد لدھیانوی نے پارلیمنٹ کی جانب سے یمن کے معاملے پر منظور کی گئی قرارداد کی مذمت کی ہے اور اس کو ’’عوامی امنگوں کے خلاف‘‘ اور ’’وقت کی بربادی‘‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اہلِ سنت والجماعت کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حضرت عائشہ صدیقہ کی حرمت کی حفاظت کی خاطر سعودی عرب کی غیرمشروط حمایت کرتے ہیں۔ ہم کسی کو بھی حرمین شریفین کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ لدھیانوی جس نے گزشتہ ہفتے کے دوران وفاقی دارالحکومت میں سعودی نواز ریلیوں کی قیادت کی تھی، اس موقع پر اعلان کیا کہ ایک کل جماعتی کانفرنس جسے انہوں نے ’’حرمین شریفین کے تحفظ‘‘ کے لیے ایک حتمی منصوبہ قرار دیا، سے قبل اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں اس طرح کے مزید عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری حکومت نے فیصلہ نہیں کیا، تو ہم سعودی عرب جائیں گے، جس طرح امیر انصار الامّہ فضل الرحمان خلیل افغانستان گئے تھے۔احمد لدھیانوی نے کہا کہ بعض عناصر سعودی عرب سے پاکستانیوں کی توجہ ہٹانے کے لیے بعض عناصر شیعہ سنی فرقہ بندی کا شور مچا رہے ہیں۔ اس موقع پر سپاہ صحابہ کے کارکنوں نے پاکستانی پارلیمنٹ کی توہین کرتے ہوئے اس کیخلاف نعرہ بازی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button