یمن کی جنگ ہماری نہیں، پاکستانی فوج کو ہرگز نہ بھیجا جائے، اسفند یار ولی خان

03 اپریل, 2015 00:00

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ یمن کی جنگ ہماری نہیں، فوج کو نہ بھیجا جائے، فاٹا میں حکومتی رٹ تسلیم کرنیوالوں سے بات کی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے یمن جنگ میں پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کردی، ان کا کہنا ہے کہ فرد واحد کے بجائے مشترکہ فیصلہ ہونا چاہئے، سعودی عرب کے تقدس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا ہے، یمن کی جنگ ہماری نہیں، اس میں پاکستانی فوج کو نہ بھیجا جائے۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کا مطالبہ اور فاٹا میں حکومتی رٹ تسلیم کرنیوالوں سے بات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

7:08 صبح جولائی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔