یمن

رائے ونڈ تبلیغی مرکز کی 15 جماعتوں کے 150 افراد بھی یمن کے مختلف شہروں میں پھنس گئے

شیعت نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دیوبند مکتب فکر کے رائے ونڈ میں قائم معروف تبلیغی مرکز کی 15 جماعتیں بھی اس وقت یمن کے مختلف شہروں میں محصور ہیں۔ پاکستانی روزنامہ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق رائے ونڈ تبلیغی مرکز کی 15 جماعتیں بھی اس وقت یمن کے مختلف شہروں میں محصور ہیں، مذکورہ جماعتوں میں 150 افراد شامل ہیں۔ روزنامہ کے مطابق مذکورہ افراد تبلیغ کی غرض سے یمن گئے تھے اور یہ سلسلہ سالہا سال سے جاری ہے، تاہم سعودی عرب کی یمن پر جارحیت کے بعد ان افراد کی پاکستان واپسی میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ کئی پاکستانی افرادحکومت پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کے نتیجے میں واپس آچکے ہیں جبکہ ابھی بھی کئی افراد یمن سے واپسی کے لئے حکومت سے امداد کی اپیل کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button