ایران

عرب لیگ: ایرانی جزائر کا مسئلہ اٹھائے جانے پر ردعمل

ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے خلیج فارس میں واقع ایرانی جزائر کی ملکیت کے بارے میں مداخلت پسندانہ بیان کو تکراری قرا دیا ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے شرم الشیخ اجلاس میں تنب بزرگ، تنـب کوچک اور ابوموسی نامی جزائر کے بارے میں اٹھائے جانے والے مسئلے کو مداخلت پسندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے ان ایرانی جزائر کی تاریخی اور قانونی حیثیت متاثر نہیں ہوسکتی- انھوں نے کہا ہے کہ یہ جزائر، ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں اور ان جزائر کے تمام امور، ایران کے قومی اقتدار اعلی کے قوانین کے دائرے میں انجام پارہے ہیں- مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ ایران کی پالیسی، ترجیحی بنیادوں پر ہمیشہ دوستی اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھی ہمسائیگی اور ایک دوسرے کے احترام اور داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے کے اصول پر استوار رہی ہے- انھوں نے کہا کہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں ایران، کسی قسم کی محدودیت کا قائل نہیں ہے اور وہ، پڑوسی ملکوں کے ساتھ وسیع تعاون و مفاہمت کا خیر مقدم کرتا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button