مشرق وسطی

بحرین”جو”سینٹرل جیل میں خاص طورسےشیعہ قیدیوں پرظلم وبربریت عروج پر

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}بحرین میں انسانی حقوق کے فورم کی جانب سے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ ظالم حاکم آل خلیفہ نے سینٹرل جیل”جو”میں قیدیوں کے ساتھ فرقہ وارانہ سلوک روارکھاہواہے جہاں اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کے ساتھ بہیمانہ سلوک کیاجارہاہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق بحرین کے سینٹرل جیل”جو”میں اس وقت موجودقیدیوں پرظالم آل خلیفہ کے گماشتوں کی جانب سے ظلم وبربریت کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں،جہاں خاص طورسے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناقابل بیان ظلم وتشددکیاجارہاہے،اس حوالے سے وہاں کے انسانی حقوق کے فورم کاکہناہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے خاص طور سے سنگ دل پولیس دستوں کومنگوایاگیا ہے جوان شیعہ قیدیوں کو انتہائی بے رحمانہ طریقے سے سزائیں دے رہی ہے،جہاں راتوں کوبے وقت اٹھانا،ٹاچرکرنا،ان کے اوپرکھولتاہواپانی ڈالناوغیرہ شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button