پاکستان

مقابلے میں واصل جہنم ہونے والے دو ملزمان کی شناخت، کالعدم تنظیم سے تعلق تھا

پیرآبادپولیس کے مبینہ مقابلے میں واصل  ہونے والے دو ملزمان کی شناخت ہوگئی ،پولیس کو دعوی ہے کہ دہشتگردوںکا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیرآبادپولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت ناصر خان اور اتوار خان کے نام سے ہوگئی ،پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھتے تھے اورفرنٹیر کے علاقے پٹھان کالونی کے رہائشی تھے ،ایس ایچ او صغیر مغیری کا کہنا ہےکہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی پولیس موبائل پرحملہ کرنے والے دہشتگرد منگھوپیرروڈ نزد میانوالی کالونی میں روپوش ہے موقع ملتے ہی وہاں سے فرار ہوجائے گے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی جہاںدو دہشتگرد مقابلے کے دوران ہلاک ہوگئےجبکہ کچھ فرارہونے میں کامیاب ہوئے ،پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے حملے میں پولیس اہلکار ساجد محمود شہید اور قدیر عالم شدید شدید زخمی ہوگیا تھا،پولیس نے مقابلے کا مقدمہ درج کرکے مزید ملزمان کی تلاش شروع کردی

متعلقہ مضامین

Back to top button