پاکستان

لاڑکانہ: امام بارگاہ کچھی اور جامعہ صاحب العصر کے اندر و باہر داعش کی وال چاکنگ

شیعت نیوز: امام بارگاہ کچھی اور جامعہ صاحب العصر لاڑکانہ میں نامعلوم افراد نے دنیا بھر میں دہشتگردی کی علامت سفاک وہابی تنظیم داعش کی وال چاکنگ کی ہے، ڈان نیوز کی اطلاعات کے مطابق لاڑکانہ کے ایک گاون میں مسجد و امام بارگاہ کچھی اور جامعہ صاحب العصر میں دہشتگردی تنظیم داعش کی وال چالنگ کی گئی،امام بارگاہ اور مدرسہ میں دولت اسلامیہ کی جانب سے اس وال چاکنگ ایک طرح کی دھمکی تصور کی جارہی ہے۔

واضع رہے کہ اندرون سندھ میں دہشتگردوں نے اپنے پاون مضبوط کرلیے ہیں سانحہ شکارپور کے بعد اعلانیہ دولت اسلامیہ کی جانب سے امام بارگاہ کی حدود میں وال چاکنگ اس بات کا ثبوت ہے۔ دوسری جانب شکارپور دھماکہ کے بعد ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ اندروں سندھ دہشتگردوں کے خلاف سخت آپریشن ناگزیر ہوگیا ہے، ورنہ یہ دہشتگردوں سندھ کی پرامن وادی کو تباہ و برباد کردیں گے جسیے کہ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں ان تکفیری دہشتگردوں نے کیا ہوا ہے۔ لیکن پی پی پی کی سندھ حکومت کے کان پر ان واقعات کے باوجود جوں تک نہیں رینگتی اور وہ ان دہشتگردوں کے خلاف انتہائی اقدام اُٹھانے سے کترارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button