مقبوضہ فلسطین

حماس نے مصری حکومت پرغاصب اسرائیل کے ساتھ اتحادکاالزام۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے مصری حکومت پرالزام عائدکیا ہے کہ وہ غاصب اسرائیل کے پیروکارہے،اسی لئے اس نے حماس پردہشت گردی کاالزام لگایاہے۔
وطن للأنباء رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے غاصب اسرائیل جتنابھی مصری حکومت کے ساتھ اتحادقائم کرے،لیکن وہ خطے کے عوام کے حقیقی دشمن ہے۔ذرائع کاکہناہے حماس کی جانب سے یہ موقف اس وقت سامنے جب مصری حکومت نے حماس پردہشت گردی کاالزام لگایاتھا،اس حوالے سے حماس کایہ بھی کہناہے کہ اس نے مصرکی اندرونی معاملات میں کبھی بھی مداخلت نہیں کی ہے۔
ذرائع کایہ بھی کہنا ہے اسی حوالے سے جہاداسلامی کے سربراہ رمضان شلح کی سربراہی میں ایک وفدقاہرپہنچاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button