مقبوضہ فلسطین

غزہ: بم دھماکہ، ایک فلسطینی شہید

صیہونی حکومت حالیہ جارحیت میں پھٹنے سے بچ جانے والے ایک بم کے دھماکے میں ایک فلسطینی شہید ہوگيا۔
الرسالہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے گزشتہ سال جولائي میں غزہ پٹی پر پچاس روز تک وحشیانہ حملے کئے تھے جن میں دوہزار تین سو فلسطینی شہید اور گيارہ ہزار زخمی ہوئے تھے۔ ان ہی حملوں میں گرائے گئے کچھ بم نہیں پھٹے تھے لیکن بعد میں ان کے دھماکوں میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ہفتے روز اسطرح کے ایک بم دھماکے میں غزہ میں ایک فلسطینی شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button