پاکستان

ملک بھر میں پانچ ہزار سے زائد غیر رجسٹرڈ دیوبندی مدارس بند کرنےکا فیصلہ

انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق ایک خفیہ تفتیشی ادارے نے ملک بھر کے پانچ ہزار سے زائد غیر رجسٹرڈ مدارس بند کرنے اور پانچ سو سے زائد مدارس کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، مشکوک مدارس پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، بند کئے جانے والے زیادہ تر مدارس میں اقامتی طلبہ ہیں، یہ مدارس ناظرہ اور حفظ کی تعلیم دیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق واچ لسٹ میں شامل مدارس کے اثاثہ جات، غیرملکی طلبہ کی تعداد، کوائف، فنڈز کا حصول، اخراجات، زیرتعلیم طلبہ کی جماعتی وابستگی کو چیک کیا جا رہا ہے، اس کام پر دو خفیہ ادارے مامور ہیں، بند کئے جانے والی لسٹ میں زیادہ تر مدارس کا تعلق کے پی کے، سندھ اور پنجاب سے ہے۔ واچ لسٹ میں کراچی کے جامعہ رحمانیہ بفرزون، اشرف المدارس، جامعہ رشیدیہ، جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی، مدارس احسن العلوم، جامعہ بنوریہ، دارالخیر کے علاوہ لاڑکانہ کا معروف مدرسہ بھی شامل ہے جبکہ تیمر گرہ کا مدرسہ مصارب العلوم، ہنگو کا مدرسہ سراج اسلام، لکی مروت کے تین مدارس، جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک، ٹل کا مدرسہ عربیہ، کرک میں سابق رکن قومی اسمبلی شاہ عبدالعزیز کا مدرسہ فتح العلوم، چارسدہ کا مدرسہ مرکز دارالقراء، نمک منڈی پشاور کا مدرسہ، بنوں میں سابق رکن قومی اسمبلی مولانا سید نصیب علی شاہ کا مدرسہ المرکز اسلامی، اندرون لکی گیٹ بنوں کا مدرسہ جامعہ معارف شریعہ، بنوں روڈ ڈی آئی خان کا مدرسہ دارالعلوم اسلامیہ عربیہ، شیرگڑھ مردان سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالملک کا مدرسہ، جامعہ مرکز العلوم اسلامیہ منصورہ ملتان روڈ لاہور، جامعہ عربیہ مدینہ العلوم پشاور، جماعت اسلامی کے سابق رکن اسمبلی مولانا گوہر رحمٰن کا مدرسہ جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان، چارسدہ کے دو مدارس، دارالعلوم اسلامیہ لاہور، جامعہ عربیہ مرکز تجوید العلوم سراب کسٹم کوئٹہ، جامعہ اسلامیہ تعلیم القرآن سیدوشریف، جامعہ رشیدیہ ٹھنڈ کوئی، جامعہ فتاء العلوم بلوچی قلعہ شہر روڈ کوئٹہ، ، جامعہ تعلیمات اسلامیہ لاہور، جامعہ کریم بارک وادی روڈ لاہور، مرکز اہلحدیث چوک ڈی آئی خان، جامعہ انوارالعلوم ٹی بلاک جنرل بس اسٹینڈ ملتان، جامعہ محمدیہ اہلحدیث مکتبہ دارالقرآن و حدیث فیصل آباد، جامعہ عمر فاروق اسلامیہ سمندری و فیصل آباد، جامعہ اشرفیہ مان کوٹ ملتان، جامعہ فاروقیہ شجاع آباد، جامعہ عثمانیہ شورکوٹ جھنگ، جامعہ العلوم اسلامیہ الفریدیہ اسلام آباد، دارالعلوم اخوروال درہ آدم خیل، جامعہ قاسم العلوم سرگودھا، جامعہ عربیہ اشاعت القرآن حضرو، دارالعلوم ترجمان القرآن کوہاٹ، جامعہ مفتاء العلوم حیدرآباد، جامعہ فاروقیہ مینگل آباد کوئٹہ، جامعہ احیا العلوم پڑانگ چارسدہ،، جامعہ رحمانیہ درگئی مالاکنڈ، جامعہ مخزن العلوم خانپور سمیت دیگر مدارس شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق صرف وفاق المدارس العربیہ پاکستان میں زیرتعلیم طلبہ کی تعداد 14 لاکھ 66 ہزار 976 ہے جبکہ طالبات کی تعداد 7 لاکھ 32 ہزار 887 ہے ان مدارس میں63 ہزار 397 اساتذہ کرام اور 26 ہزار 804 معلمات تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں جبکہ دیگر عملے کی تعداد 17 ہزار 6 سو ہے ان مدارس سے اب تک 6 لاکھ 69 ہزار 534 حفاظ اور ایک لاکھ 92 ہزار 157 حافظات بنی ہیں جبکہ ان مدارس سے ایک لاکھ 11 ہزار 682 علماء اور ایک لاکھ 30 ہزار 73 عالمات فارغ ہوئی ہیں ان میں غیر رجسٹرڈ مدارس اور حفظ و ناظرہ کے ہزاروں مدارس کے طلبہ شامل نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button