پاکستان
فوج دہشتگردی ختم نہیں کرسکتی ،فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اقتصادی مسئلہ ہے، فوجی کارروائی سے حل نہیں ہوگا۔جمعہ کویہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات میں صرف مدارس کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے لگتا ہے یہ مغربی ایجنڈا ہےجس پر کام ہورہاہے‘ ہم ملک میں امن چاہتے ہیں‘ اب اس کی وجہ اقتصادی ہے اور آپ فوج استعمال کررہے ہیں اور اس کا جو اصل علاج ہے اس کی طرف آپ جانے کے لئے تیار ہی نہیں ہیں، تو ہم کیسے کہیں کہ یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ کوئی بین الاقوامی ایجنڈا ہے جس کی تکمیل کے لئے آپ یہ سارا کچھ کررہے ہیں۔