پاکستان

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شکارپور تا وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی تک کئے جانے والے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہدائے شکارپور کے خانوادوں کی جانب سے شکارپور تا وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی تک کئے جانے والے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان انہوں نے شکارپور میں اجتماعی نماز جمعہ کے موقع پر ہزاروں شرکاء کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ مختار امامی،علامہ مقصود ڈومکی، عالم کربلائی،علامہ نشان حیدر ساجدی،

علی حسین نقوی، یعقوب حسینی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردوں سے خوف کھانے والے نہیں، اگر ہم نہ ہوتے تو پوری پاکستانی قوم ان سفاک یزیدی دہشتگردوں کے آگے سر جھکادیتی، یہ ہم تھے کہ جنہوں نے طالبان سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا، اور ہمارے اس مؤقف کو آج سب تسلیم کررہے ہیں، خدا کے فضل اور مجلس وحدت مسلمین کے دوستوں کے فعالیت سے آج تکفیریت کی حامی قوتوں اور تکفیریت کی مخالف قوتوں کے درمیان لکیر کھینچ دی گئی ہے، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ تکفیری دہشت گردوں سے ڈرنے والے اور دہشت گردوں کے مذہبی و سیاسی سپورٹ کرنے والے عناصر کو بھی بے نقاب کریں ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہدا کے خانوادوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر موڑ پر آپ کے ساتھ ہیں اور سندھ حکومت کیخلاف لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار سندھ بھر میں پھیلا کر یہاں موجود تکفیری جماعتوں اور مدرسوں کیخلاف فوجی کاروائی کی جائے تاکہ قلندر
کی پرامن دھرتی کو اس کا امن واپس لوٹایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button