مقبوضہ فلسطین

القدس اور غرب اردن میں پرتشدد اسرائیلی کاررائیوں میں اضافہ

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں‌اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں میں پچھلے چند ماہ سے کئی گنا اضافہ دیکھنے میں‌آیا ہے۔ بڑے پیمانے پر فلسطینی شہریوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں اور فلسطینیوں پر کے پرامن مظاہروں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا گیا۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں عوامی مزاحمتی کمیٹی برائے انسداد یہودی توسیع پسندی کی جانب سے جاری ایک تفصیلی رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ جنوری میں قابض صہیونی فوج کی غرب اردن اور بیت المقدس میں 151پرتشدد کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق جہاں‌ایک طرف فلسطینی شہریوں‌کے خلاف اسرائیلی فوج کی وحشیانہ اور منظم ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہا وہیں پر یہودی شدت پسندوں کی فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں بھی عروج پر رہیں۔ یہودی آباد کاروں کی جانب سے جنوری میں 54 حملے کیے گئے۔ ان میں 12 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک 14 سالہ بچہ ابراہیم جمال غیث بھی شامل تھا۔ بیت المقدس میں‌یہودی توسیع پسندی کے نتیجے میں 16 سالہ خالد الصویص زخمی ہوا۔
رپورٹ کے مطابق طولکرم میں‌بنی جابر کے مقام پر عزالدین بنی جار اور العرمہ کے علاقے میں یوسف دیریہ اور الخلیل میں یہودی آباد کاروں کی فلسطینیوں‌کی گاڑیوں پر سنگ باری سے اسحا حامد نامی شہری زخمی ہوا۔
فلسطینی شہریوں‌پر حملوں کے ساتھ ساتھ ان کی املاک پربھی یہودی شرپسندوں کی جانب سے مسلسل حملے کیے گئے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دران یہودی آباد کاروں‌نے مغربی کنارے میں قایم "عادی عاد” نامی یہودی کالونی کے قریب فلسطینیوں کے ملکیتی 5000 ہزار قیمتی پودے تلف کردیے گئے۔
یہودی آباد کاروں‌کی جانب سے مشرقی عقربا میں الرعویہ کے مقام پر یہودی آباد کاروں‌نے فلسطینی شہریوں کے مویشیوں کے لیے بنائے گئے پانی کے ایک کنوئیں میں‌زہر ملا دیا جس کے نتیجے میں محمد ابراہیم میادنہ نامی شہری کی 16 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی نسلی دیوار اور یہودی توسیع پسندی کے خلاف فلسطینی شہریوں کی احتجاجی ریلیوں پر یہودیوں کےحملوں میں 18 شہری زخمی ہوئے۔ ان میں دو غیرملکی رضاکار بھی شامل تھے۔
دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہا۔ فلسطینیوں کی جان ومال پرروز مرہ کی بنیاد پر حملے نہ صرف جاری رہے بلکہ ان میں مسلسل اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طورپر گذشتہ مہینے فلسطینیوں کے مکانات اور مسماری کی 75 کارروائیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔ان میں بیت المقدس میں 11، الخلیل میں‌14، اریحا میں 18، رام اللہ میں 09، طوباس میں 20 اور بیت لحم میں تین کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔
صہیونی فوج نے مجموعی طورپر 67 مکانا کی مسماری کے مزید نوٹس جاری کیے۔ ان میں 19 الخلیل میں، 18 اریحا میں، 19 بیت المقدس میں، تین جنین میں، چھ رام اللہ، پانچ طوباس اور ایک طولکرم میں دیا گیا۔ اس کے علاوہ وادی اردن میں 23 فلسطینی خاندانوں کو مکانات خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button