پاکستان

آج سول سوسائیٹی سانحہ شکار پور کے خلاف وزیر اعلی ہاوس کا گھیراو کرے گی

شیعت نیوز: سانحہ شکار پور میں ہونے والی بربریت اور قتل و غارت گر پر سندھ حکومت کی جانب سے غفلت برتے جانے کے خلاف سول سوسائیٹی نے آج وزیر اعلی ہاوس کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سول سوسائیٹی کا کہنا ہے کہ سانحہ شکار پور فرقہ واریت نہیں بلکہ طالبان کی جانب سے دہشتگردی ہے جسکی مذمت کرتے ہیں، دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے اس سانحہ پر غفلت برتنے کے خلاف آج وزیر اعلی ہاوس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

سول سوسائیٹی نے مطالبات رکھے ہیں کہ جب تک یہ منظور نہیں ہونگے دھرنا اور گھیراو ختم نہیں ہوگا
1۔ کالعدم دہشتگرد تنظیم انجمن سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری۔
2۔ نا اہل وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی برطرفی۔
3۔ کالعدم دہشتگرد جندﷲ کے گرفتار سرغنہ شیخ عطا الرحمن کی فوری پھانسی
جو پاکستانی اس مقصد میں ہمارے ساتھ ہیں اور باہر نکلنے کے لیئے آمادہ ہیں وہ اس پیغام کو آگے پہنچا دیں

متعلقہ مضامین

Back to top button