پاکستان
علامہ نسیم عباس رضوی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، علامہ نقی نقوی
علامہ نسیم عباس رضوی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے ملت جعفریہ کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف شیعہ عالم دین علامہ سید محمد نقی نقوی نے علامہ نسیم عباس رضوی کی مجلس چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاہور کی کسی اہم شاہراہ کو علامہ نسیم عباس کے نام سے موسوم کیا جائے۔