پاکستان

حکومت پنجاب کی منافقانہ پالیسی،دہشتگردوں کے خلاف قانون سازی اور معاونت ساتھ ساتھ

شیعت نیوز: پنجاب حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے میڈیا یا کسی دوسرے فورم پر دہشت گردوں اور ان کی تنظیموں کی تشہیر پر پابندی عائد کر دی ، صوبائی حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیوں کی تیاری اور فروخت کو بھی ریگولیٹ کر دیا ہے۔

پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس (2015) دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی قانونی اصلاحات کا حصہ ہے، منگل کو جاری ہونے والے اس آرڈیننس کے مطابق ‘کوئی بھی شخص دہشت گردی یا دہشت گردوں کی حمایت میں کسی بھی فورم پر تحریری یا لفظی انداز میں اظہار نہیں کر سکتا’۔

اسی طرح دہشت گرد تنظیموں یا دہشت گردوں کی حمایت یا پھر افواج پاکستان، پولیس یا پھر رینجرز کی دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی مخالفت منع قرار دی گئی ہے، آرڈیننس کے مطابق، تقاریب کے منتظمین کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ ہر تقریر کی آڈیو اور وڈیو ریکارڈنگ بنا کراس کی ایک کاپی متعلقہ تھانے میں جمع کرائیں۔

واضع رہے کہ پنجاب کی صوبائی حکومت ایک طرف تو دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے اور دوسری طرف دہشتگردی کے خلاف نام نہاد آرڈینس بنا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشیش کررہی ہے، جبکہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کی اصل پشت پناہی کرنے والی جماعت ہے،دھیان رہے کہ آج ہی ذرائع ابلاغ میں خبر جاری ہوئی ہے کہ پنجاب حکومت سرکاری فنڈ سے دہشتگرد تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق کے گھروالوں کی کفالت کررہی۔

1502753 85700960

متعلقہ مضامین

Back to top button