دشمن اسلامی نظام کو ناکارہ ظاہر کرنے کے لئے کوشاں
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد محمدی گلپائگانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن اسلامی نظام کو ناکارہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام و المسلمین محمد محمدی گلپائگانی نے جمعرات کے دن جامعہ مدرسین حوزہ عملیہ قم اور مختلف شہروں کے علماء کے نویں اجلاس میں جامعہ مدرسین حوزہ عملیہ قم کے اراکین اور دوسرے شہروں کے علماء کو رہبر انقلاب اسلامی کا سلام پہنچاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سارے دشمن یہ تاثر پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ اسلامی نظام ایک مفید نظام نہیں ہے اور یہ نظام لوگوں کی زندگي کا انتظام چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد محمدی گلپائگانی نے مزید کہ کہ ایران میں وسیع پیمانے پر ہونے والی پیشرفت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈھانچوں کے سالم ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ اور دوسرے ممالک کے لوگ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کو اپنے لۓ نمونۂ عمل جانتے ہیں۔