ایران

ہمیں پابندیوں کا قلع قمع کرنا ہوگا

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی ترقی و پیشرفت کے لۓ ہمیں پابندیوں کا قلع قمع کرنا ہوگا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ شب بوشہر کے علماء ، ایثار کرنے والوں اور دانشمندوں کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ آج کی دنیا مقابلے کی دنیا ہےکہا کہ آج کی دنیا میں ہم علم و دانش سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے بغیر ترقی و پیشرفت نہیں کر سکتے ہیں۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے اور ہم آگے کی جانب بڑھیں تو ہمیں پابندیوں کا قلع قمع کرنا ہوگا۔ اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی کامیابیوں ، خود مختاری اور حیثیت و وقار کا تحفظ بھی کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہاکہ آپ یہ بات جان لیں کہ آج جو افراد ایران کی خارجہ پالیسی اور ایٹمی معاملے میں دنیا کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں ان کو قومی مفادات کا ادراک ہے ، وہ پالیسی کے دائرۂ کار کو جانتے ہیں اور ملک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button